ایشیاء کپ۔ سپانسر شپ اور اشتہارات کے نرخ آسمان چھونے لگے

لاہور (سپورٹس نیوز) ایشیا کپ 2025 میں پاک بھارت میچز کی وجہ سے اسپانسرشپ اور اشتہارات کے نرخ آسمان سے باتیں کرنے لگے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پاک بھارت میچ کے دوران ٹی وی اشتہار کا ریٹ 10 سیکنڈز کا 16 لاکھ بھارتی روپے ہو گیا جب کہ کوپر یزینٹنگ پارٹنرشپ کا ریٹ 18 کروڑ بھارتی روپے ہے۔ ایسوسی ایٹ پارٹنرشپ کا ریٹ 13 لاکھ بھارتی روپے رکھا گیا ہے اور اشتہار کے پیکیج کی قیمت 4.48کروڑ بھارتی روپے ہے۔ ڈیجیٹل ایڈ ریٹس میں کوپریزینٹنگ اور ہائی لائٹس پارٹنر 30، 30 کروڑ بھارتی روپے میں دستیاب ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں