لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں 8 ستمبر کو ایئر ٹریفک کنٹرول سسٹم میں صرف ایک ملی سیکنڈ کی سافٹ ویئر خرابی کے باعث کوڈنگ کے ایک چھوٹے سے نقص کے باعث پورے ملک کو شدید فضائی بحران کا سامنا کرنا پڑا اور 2ہفتے تک اثرانداز بحران اور بیک لاگ کے باعث مجموعی طور پر2,000 سے زائد پروازیں منسوخ اور 38ہزار تاخیر کا شکار ہوئیں۔ تحقیقات پر نیشنل ایئر ٹریفک سروسز نے بتایا کہ کمپیوٹر کوڈ کے صرف ایک انتہائی چھوٹے حصے میں ایک ملی سیکنڈ کے وقفے سے نقص پیدا ہوا تھا جو تاریخی بحران کا سبب بنا۔




