لاہور (سپورٹس نیوز) قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں ٹاپ 10 میں آگئے ہیں۔ آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ رینکنگ کے مطابق بابر اعظم پانچ درجے ترقی کے بعد 15ویں سے 10ویں نمبر پر آگئے ہیں۔بابر اعظم نے ویسٹ انڈیز کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کی سیریز میں 193 رنز بنا کر مین آف دی سیریز کا ایوارڈ حاصل کیا تھا۔وہ ستمبر 2024 میں ٹاپ 10 سے باہر ہوئے تھے جبکہ دسمبر 2022 میں انگلینڈ کے خلاف ہوم سیریز کے دوران کیریئر کی بہترین دوسری پوزیشن حاصل کر چکے ہیں۔عبداللہ شفیق نے بھی نمایاں ترقی کی اور 25 درجے بہتری کے بعد 32ویں نمبر پر آگئے ہیں۔ انہوں نے میچ میں 160 اور 24 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیل کر پلیئر آف دی میچ کا اعزاز حاصل کیا۔بولرز کی رینکنگ میں ویسٹ انڈیز کے شمار جوزف 19ویں جبکہ پاکستانی اسپنر ساجد خان 30ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں، شاہین آفریدی 29ویں نمبر پر براجمان ہں۔بیٹرز رینکنگ میں آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ پہلے اور انگلینڈ کے ہیری بروک دوسرے نمبر پر براجمان ہیں جبکہ بولرز کی رینکنگ میں جسپریت بمراہ کا پہلا نمبر ہے اور نیوزی لینڈ کے میٹ ہینری دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔




