اسلام آباد(بیوروچیف) بجلی کی قیمتوں میں 20 روپے فی یونٹ کمی ممکن، فارمولا تیار کر لیا گیا۔نیپرا نے سفارشات پر مبنی دستاویز حکومت کے حوالے کردیں جس میں کہا گیا ہے کہ بیلنس آف ٹیرف سے قیمتوں کو کم کیا جاسکتا ہے، فی یونٹ کپیسٹی ادائیگی، سرچارجز پر نظر ثانی سے نرخ کم ہو سکتے ہیں۔نیپرا دستاویز کے مطابق آپریشنل خامیوں کو بہتر کر کے بجلی کی قیمتوں میں کمی لائی جاسکتی ہے۔
5