برائی کو روکیں فحش فعل کو اپنی زندگیو ں سے نکال دیں

جڑانوالہ(نامہ نگار) پیر طر یقت رہبر شریعت پیر نجف علی خان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اللہ تعالی کی جانب رجوع کرنیوالے والوں کیلئے دنیا اور آخرت میں کامیابی ہی کامیابی ہے گناہگار نادم ہو کر اپنی غلطیوں پر شرمندہ ہو کر اللہ پاک کی بارگاہ میں حاضر ہوتا ہے اور اللہ کے حبیب پاک حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا وسیلہ پیش کرتا ہے اور توبہ کرتا ہے اپنے رب کی طرف رجوع کرتا ہے اللہ بھی اپنے بندے کے گناہوں کو معاف کر دیتا ہے اپنے بندے کی غلطیوں کو درگزر فرما دیتا ہے اللہ پاک ہر ایک بندے کی بخشش فرما دیتا ہے سوائے دو لوگوں کے ایک وہ جو مشرک ہے یعنی وہ اللہ پاک کے علاوہ کسی اور کی عبادت کرتے ہیں اور دوسرا وہ شخص جو اپنے مسلمان بھائی سے دشمنی مول لیتا ہے نفرتیں بانٹتا ہے ایسوں کی بخشش نہیں ہوتی تو آج کے بعد ہمیں نئی زندگی کا آغاز کرنا ہے اعمال صالحہ کے ساتھ اور صحیح معنوں میں اللہ کی بارگاہ میں توبہ کے ساتھ ہمیں نئی زندگی کا آغاز کرنا ہے محبتوں کے ساتھ عدل کو قائم کرنا ہے لوگوں پر احسان کرنا ہے عزیز و اقربا کے ساتھ حسن سلوک سے پیش آنا ہے اور ہمیں یہ بھی تہیہ کرنا ہے کہ ہم برائی کو روکیں گیں فحش فعل کو اپنی زندگیوں سے نکال دیں پیر نجف علی خان نے مزید کہا کہ اللہ سے قربت کیلئے اسکے بتلائے ہوئے اصولوں پر عمل کریں اور اپنی زندگیوں کو دین اسلام کے مطابق بسر کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں