5

بشریٰ انصاری کا طلاق یافتہ شخص سے شادی کرنیوالی لڑکیوں کو مشورہ

لاہور (شوبز نیوز) شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بشری انصاری نے طلاق یافتہ شخص سے شادی کرنے والی لڑکیوں کو مشورہ دے دیا۔نجی ٹی وی کے ڈرامہ سیریل کبھی میں کبھی تم میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ بشری انصاری نے اپنے یوٹیوب چینل پر لڑکیوں کو اہم مشورہ دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ جو لڑکیاں ایسے مرد سے شادی کرنے کا فیصلہ کرتی ہیں جس کے بچے اور ماضی کے رشتے ہیں انہیں اس کی طلاق کی وجوہات کا بھی جائزہ لینا چاہیے، یہ ایک سوال ہے، یہ جاننا آپ کا حق ہے کہ پہلا رشتہ کیوں ٹوٹا، دیکھیں پہلے اس نے طلاق کیوں لی، ہاں، یہ عورت کی وجہ سے بھی ہو سکتی ہے، اس کا مزاج مشکل ہو اس وجہ سے وہ چھوڑ کر چلی گئی ہو۔بشری انصاری نے کہا کہ کوئی لڑکی دوسرے کے بچوں کی ذمہ داری نہیں لیتی، لڑکے سوچتے ہیں کہ میں زندگی میں آگے بڑھ جاں گا، دوسری اہلیہ کو جب پہلی بیوی شوہر کے بارے میں بتاتی ہے تو وہ اس کو سنجیدگی سے نہیں لیتی اور کہتی ہے کہ اس کو چھوڑ دیا ہے اس لیے ایسا کہہ رہی ہے۔اداکارہ نے کہا کہ اگر مرد نے پہلی مرتبہ کوئی گڑ بڑ کی ہے تو دوسری اور تیسری مرتبہ بھی کرسکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں