بغیر لائسنس گاڑیاں چلانے والے قانون کی گرفت میں آ گئے

کمالیہ(نامہ نگار)بغیر ڈرائیونگ لائسنس اور تیز رفتار ی سے گاڑی چلانیوالے ڈرائیورز کیخلاف مقدمات درج ۔ٹریفک وارڈن ہاشم علی نے دوران ڈیوٹی کاروائی کرتے ہوئے شکور حسین اور اظہر عباس کے خلاف لوڈر رکشہ کو بغیر ڈرائیونگ لائسنس اور تیز رفتاری سے چلانے پر جبکہ ڈرائیور عمران کیخلا ف ریت سے بھری ٹرالی کو بغیر ڈرائیونگ لائسنس اور تیزر فتاری سے چلانے پر تینو ں ملزمان کیخلاف تھانہ سٹی کمالیہ میں الگ الگ مقدمہ درج کروا دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں