لاہور (شوبز نیوز) پاکستانی اداکارہ نادیہ افغان نے جانوروں خصوصا آوارہ کتوں کے خلاف تشدد کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بچوں کو جانوروں کے ساتھ رحم دلی اور محبت کا رویہ اپنانے کی تربیت دینی چاہیے۔ایک گفتگو میں نادیہ افغان نے کہا کہ معاشرے میں کتوں کو مارنے کا رجحان بچوں پر بھی منفی اثر ڈالتا ہے اور انہیں یہ پیغام ملتا ہے کہ ہر مسئلے کا حل تشدد ہے۔انہوں نے کہا کہ سڑکیں بچوں اور جانوروں سمیت کسی کے لیے مکمل طور پر محفوظ نہیں، تاہم آوارہ کتوں کو مارنے کے بجائے ان کی ویکسینیشن، خوراک اور دیکھ بھال کے ذریعے صورتحال بہتر بنائی جاسکتی ہے۔




