لاہور (شوبز نیوز) شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نمرہ خان نے بیٹیوں کی شادی کرنے والے والدین کو اہم مشورہ دے دیا۔پاکستانی اداکارہ و ماڈل نمرہ خان ایک بار پھر اپنی نجی زندگی اور شادی سے متعلق بیان کے باعث سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئی ہیں۔دوسری شادی کے کچھ عرصے بعد نمرہ خان اور ان کے شوہر کی جانب سے ایک دوسرے سے علیحدگی کے حوالے سے مبہم پوسٹس سامنے آتی رہی ہیں جبکہ اداکارہ نے اپنی شادی کی تصاویر بھی سوشل میڈیا سے ہٹا دی ہیں۔حالیہ دنوں میں نمرہ خان کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایسے پیغامات بھی شیئر کیے جا رہے ہیں جن میں زہریلے رشتوں سے دور رہنے، خود مختار زندگی گزارنے اور خواتین کے لیے اپنی ذات پر انحصار کرنے کی اہمیت پر زور دیا گیا ہے۔اب اداکارہ نے حالیہ انسٹاگرام اسٹوری میں کہا ہے کہ والدین کو چاہیے کہ اپنی بیٹی کی شادی ایسے شخص سے ہرگز نہ کریں جو خود اپنے اخراجات اٹھانے کے قابل نہ ہو۔اداکارہ کا کہنا ہے کہ بیٹی کی زندگی کا فیصلہ کرتے وقت لڑکے کے مالی حالات اور خود کفالت کو ضرور دیکھیں، کیونکہ بیٹی کو ایسے رشتے میں نہیں بھیجنا چاہیے جہاں اسے بنیادی ضروریات کے لیے بھی محتاج ہونا پڑے۔




