بچوں کو کم عمری میں سکول بھیجنے کے حق میں نہیں’ حرا سومرو

لاہور(شوبز نیوز) اداکارہ حرا سومرو نے کہا ہے کہ لازمی نہیں بچوں کو کم عمری میں ہی سکول داخل کرایا جائے، میں نے خود اپنے بچوں کو 5 سال کی عمر میں سکول بھیجا۔حرا سومرو نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر گفتگو کی۔انہوں نے بتایا کہ آٹزم اور ڈسلیکسیا جیسی طبی پیچیدگیاں کم عمری میں ہی بچوں میں نمودار ہوتی ہیں، یہ کہنا غلط ہے کہ تین سال کی عمر کے بعد ایسے مسائل ظاہر ہوتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ مائیں اپنے بچوں کو کم عمری میں ہی سمجھ جاتی ہیں کہ ان میں کیا مسائل ہیں اور انہیں بچوں میں مسائل نوٹ کرتے ہی ان کا حل تلاش کرنا چاہیے۔ایک سوال کے جواب میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ بچوں کو جلد سکولوں میں داخل کروانے کی حامی نہیں، انہوں نے اور ان کے شوہر نے بچوں کی تعلیم کے حوالے سے خود کو انتہائی سادہ رکھا ہوا ہے۔حرا سومرو کا کہنا تھا کہ لازمی نہیں کہ بچوں کو کم عمری میں ہی سکول میں داخل کرایا جائے، انہوں نے اپنے بچوں کو 5 سال کی عمر میں سکول میں داخل کرایا تھا۔ان کے مطابق پانچ سال کی عمر سے قبل وہ بچوں کو سمر کیمپس سمیت دیگر تعلیمی سرگرمیوں میں لے جاتی تھیں اور گھر پر انہیں تھوڑی بہت سکولنگ کرواتی تھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں