بچیوں کی دیکھ بھال کیلئے مرد ملازم نہ رکھیں، مریم نفیس

لاہور (شوبز نیوز)اداکارہ مریم نفیس نے والدین اور خصوصی طور پر ماوں سے التجا کی ہے کہ وہ اپنے بیٹیوں کی دیکھ بھال کے لیے مرد ملازمین نہ رکھیں۔مریم نفیس نے یوٹیوب پر مختصر ویڈیو شیئر کی، جس میں انہوں نے بچوں اور خصوصی طور پر بچیوں کے لیے مرد ملازمین رکھے جانے کو خطرناک قرار دیا۔اداکارہ نے بتایا کہ وہ اپنے بیٹے عیسی کو ویکسین لگوانے گئیں تو انہوں نے پریشان کرنے والے مناظر دیکھے، جس پر وہ بات کرنا مناسب سمجھتی ہیں۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے دیکھا کہ دو بچیوں کی دیکھ بھال اور حفاظت کرنے والے مرد تھے، جس پر انہیں پریشانی ہوئی۔انہوں کہا کہ بچوں کے لیے اور خصوصی طور پر بچیوں کے لیے مرد ملازمین کو رکھنا خطرناک ہے، بہت سارے کیسز پاکستان میں رپورٹ ہوچکے ہیں۔مریم نفیس کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ہر گھنٹے میں بچوں کے ساتھ نامناسب اور ہراسانی کا واقعہ رپورٹ ہوتا ہے، یعنی ملک میں یومیہ 12 بچے استحصال کا نشانہ بن رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں