10

بڑی بہن نے فائرنگ کر کے چھوٹی بہن کو قتل کر دیا

خوشاب(نامہ نگار)خوشاب کے تھانہ جوڑاں کلاں کی حدود میں بہن کی فائرنگ سے چھوٹی بہن کی جان چلی گئی۔ پولیس نے ملزمہ کو اسکے شوہر سمیت گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق ارم پروین نامی خاتون نے گھر میں موجود دیگر ملزمان کے ساتھ ملکر قتل کا منصوبہ بنایا اور 20سال کی شادی شدہ بہن بشری بی بی کو گولیاں مار کر قتل کیا اور فرار ہوگئی۔ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے ملزمہ کو اس کے شوہر سمیت گرفتار کرلیا ہے جبکہ آلہ قتل برآمد کرکے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں