بھارتی کرکٹ بورڈ کی دولت میں 5برسوں کے دوران کروڑوں روپے کا اضافہ

ممبئی(سپورٹس نیوز) بھارتی کرکٹ بورڈ کی مالی حالت مسلسل مضبوط ہو رہی ہے، بورڈ کے پاس گزشتہ سال کے اختتام پر بینک بیلنس 20 ہزار 686 کروڑ روپے تھا جو 2019 میں صرف 6 ہزار 59 کروڑ روپے تھا۔ایک رپورٹ کے مطابق پچھلے پانچ برسوں میں بی سی سی ا?ئی نے 14 ہزار 627 کروڑ روپے کا اضافہ حاصل کیا۔بی سی سی آئی نے 2024 کے اے جی ایم میں پیش کیے گئے اکاؤنٹس میں بتایا کہ عام فنڈ بھی 2019 کے 3 ہزار 906 کروڑ روپے سے بڑھ کر اب 7 ہزار 988 کروڑ روپے ہو گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں