بھارت نے سندہ طاس معاہدہ چھیڑ کر کشیدگی کو ہوا دی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) بھارت بو کھلاہٹ کا شکار ہے’ بھارت نے سندہ طاس معاہدہ چھیڑ کر کشیدگی کو ہوا دی ہے۔بھارت خود ساختہ حملہ کروا کر پاکستان کیخلاف غلط پروپیگنڈہ کر نا چاہتا ہے۔ پوری قوم اپنی پاک فوج اور سلامتی کے اداروں کے ساتھ کھڑی ہے۔یہ بات علامہ طاہر الحسن مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری پاکستان علما کونسل نے اپنے خصوصی بیان میں کہی اور مزید کہا کہ بھارت کو پہلے کی طرح منہ توڑ جواب دیا جائے گا پوری قوم متحد ہے حکومت پاکستان نے بھارت کا بائیکاٹ کر کے بہتر اقدام اٹھایا ہے اور حکومت کے اس اقدام سے بھارت کی بولتی بند ہو گئی ہے ہماری پاک فوج کے سپہ سالار حافظ عاصم منیر کے بیان نے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں