بیوی اور اسکے آشنا کو قتل کرنیوالا ملزم لیہ سے گرفتار

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) ایس ایچ او تھانہ گلبرگ عبدالغفار نے غیرت کے نام پر بیوی اور اس کے مبینہ آشنا کو قتل کرنیوالے ملزم شاہد کو لیہ کو گرفتار کر لیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 22اکتوبر کو پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ گلبرگ کے علاقہ کمال آباد بیس لائن گھر کی بالائی منزل پر خاتون کی نعش پڑی ہے۔ جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر روبی زوجہ شاہد کی نعش تحویل میں لیکر باز پرس کی تو معلوم ہوا کہ شاہد نے غیرت کے نام پر بیوی روبی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور اسی روز شیر محمد خان بھی قتل ہوا تھا تاہم ایس پی لائلپورٹائون عابد ظفر کی سربارہی میں ایس ایچ او تھانہ گلبرگ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ لیہ میں چھاپہ مار کر ملزم شاہد کو گرفتار کیا تو اس نے اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ اس کی اہلیہ روبی کے شیر محمد خان سے ناجائز تعلقات تھے ان کو بری حرکات سے منع کیا تو باز نہ آنے پر پہلے شہر محمد خاں کو قتل کرنے کے بعد گھر آ کر اپنی اہلیہ روبی بی بی کوگولیاں مار کر قتل کر دیا تھا ۔ سی پی او تنویر حسین نے دوہرے قتل کے ملزم کو گرفتارکرنے ایس ایچ او اور اس کی ٹیم کوشاباش دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں