بیوی کے قاتل کانسٹیبل کو سزائے موت،5لاکھ جرمانہ کی سزا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر ) ایڈیشنل سیشن جج مظفر علی انجم نے بیوی کے قاتل کانسٹیبل کو سزائے موت اور5لاکھ جرمانہ کی سزا کا حکم سنا دیا۔ عدم ادائیگی جرمانہ کی صورت میں مزید قید سخت بھگتنا ہو گی۔ استغاثہ کے مطابق 2022ء کے دوران سابق کانسٹیبل محمد اسلم کی اہلیہ شوہر سے ناراض ہو کر میکے سمن آباد آئی ہوئی تھی تو کانسٹیبل محمد اسلم سسرال آیا اور بیوی کو ساتھ چلنے کہا انکار پر گولیاں مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔ جس پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے چالان مکمل کر کے عدالت جمع کروایا توفاضل جج نے دوران سماعت جرم ثابت ہونے پر مجرم کانسٹیبل محمد اسلم کو سزائے موت اور جرمانہ کی سزا کا حکم سنایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں