فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) بیٹے کے اغواء کی جھوٹی کال کرنیوالا باپ حوالات پہنچ گیا، بٹالہ کالونی پولیس نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مقدمہ درج کر کے بازپرس شروع کر دی۔ اے ایس آئی ثاقب رضا نے قانونی کارروائی کرتے ہوئے بتایا کہ امین پارک گلی نمبر2 کے رہائشی شاہد اقبال نے ریسکیو15 پر کال کرتے ہوئے بتایا کہ ملزمان عدنان وغیرہ نے اس کے جواں سالہ بیٹے حذیفہ کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے اغواء کر کے لے گئے ہیں۔ جس پر پولیس پارٹی موقع پر پہنچی تو اغواء کی تصدیق نہ ہونے پر سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے بھی جانچ پڑتال کی لیکن اغواء کی تصدیق نہ ہو سکی جس پر کالر شاہد اقبال کو حراست میں لیکر بازپرس کی تو معلوم ہوا کہ اس کا بیٹا حذیفہ اور ملزم عدنان تھانہ صدر میں 107/151 ض ف کی انسدادی کارروائی کے تحت تھانہ صدر کی حوالات میں بند ہیں جس پر بیٹے کے اغواء کی جھوٹی کال کرنیوالے باپ کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا۔




