نئی دہلی (شوبز نیوز) نصیر الدین شاہ نے بھی بھارتیہ جنتا پارٹی کے مسلسل بڑھتے تشدد، جبر ظلم کے خلاف آواز بلند کر دی۔ نصیرالدین شاہ نے کہا کہ مغربی بنگال انتخاب میں “دھوکہ سے ملی جیت “کے بعد یہ بی جے پی، جو ایک جھوٹی پارٹی ہے، اب ان سبھی لوگوں سے بدلہ لینے پر آمادہ ہے جو ان کے نظریات اور پالیسیوں سے متفق نہیں ہیں۔اپنی زندگی میں ہی لیجنڈ قرار پا چکے اداکار اداکار نصیرالدین شاہ عام اداکاروں کے برعکس بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت پر سیدھی تنقید کرتے ہیں۔




