واشنگٹن (شوبز نیوز) گلوکارہ ماریہ میرپٹیالہ گھرانے کے نامور گلوکاراستاد حامد علی خان کی گنڈا بند شاگرد ہو گئیں۔ گلوکارہ ماریہ میرامریکا کے نجی دورے کے موقع پرگلوکار حامد علی خان کی باقاعدہ گنڈا بند شاگرد ہو گئیں۔ماریہ میر نے اس موقع پرکہا کہ آج کا دن میرے موسیقی کے سفر میں ایک انتہائی خاص اور ناقابلِ فراموش لمحہ ہے کیونکہ مجھے عظیم استاد حامد علی خان کا شاگرد بننے کا شرف حاصل ہوا ہے۔ ماریہ میرکے مطابق پٹیالہ گھرانے کے ایسے معزز اور ماہرِ فن استاد کی شاگردی اختیار کرنا محض ایک اعزاز ہی نہیں بلکہ ایک نعمت اور ایک بڑی ذمہ داری بھی ہے،اپنے موسیقی کے سفر کے اس خوبصورت نئے باب کا آغاز کرتے ہوئے میں انتہائی عاجزی، شکر گزاری اور فخر محسوس کر رہی ہوں۔




