تاجدار صداقت کانفرنس 22نومبر اتوار کو ہوگی

فیصل آباد( سٹاف رپورٹر)تاجدار صداقت کانفرنس مورخہ 22نومبر بروز اتوار صبح 8بجے تا 10بجے تک ہو رہی ہے ۔حضرت علامہ مولانا عدیل یوسف صدیقی کے مطابق مرکزنور گوشہ درود جامعہ صدیقیہ نقشبندیہ گلی نمبر 2میں ہونے والی کانفرنس میں علماء و مشائخ عظام خطاب فرمائیں گے خلیفہ اول امیر المومنین حضرت سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ عنہ کے حضور گلہائے عقیدت پیش کئے جائیں گے اور محفل پاک میں آپ کی سیرت طیبہ کے حوالہ سے علماء کرام روشنی ڈالیں گے ‘ تلاو ت کلام پاک کے بعد نبی آخر الزماں سرور کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ اقدس میں نذرانہ عقیدت پیش کیا جائے گا ۔مرکزی میلاد کمیٹی کے صدر الحاج میاں منیر احمد نورانی اور جنرل سیکرٹری شیخ قدیر ظہیر سمیت دیگر شخصیات بھی شرکت کریں گی۔خدام تحریک درود پڑھو بے حساب پڑھو و خانقاہ صدیقیہ کی جانب سے شرکت کی اپیل کی گئی ہے اختتام پر صلوة و سلام اور ملک ملت کی سلامتی و استحکام کے لئے خصوصی دعا کی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں