تربوز کی پیدوار میں کمی،کسانوں کو مالی نقصان کاخدشہ

کمالیہ(نامہ نگار)دریائے راوی کے کنارے کمالیہ کے علاقے میں اس سال وسیع پیمانے پر تربوز کی فصل کاشت کی گئی، جو اب مکمل طور پر تیار ہوکر مقامی و قومی مارکیٹوں میں پہنچ چکی ہے ۔ روزانہ تقریبا 100 گاڑیاں تربوز سے لوڈ ہوکر کمالیہ سے ملک کے مختلف شہروں کو روانہ ہو رہی ہیں۔کاشتکاروں کے مطابق رواں سال تربوز کی فصل نے معیاری پیداوار تو دی ہے ، تاہم موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث فی ایکڑ پیداوار میں واضح کمی دیکھی گئی ہے ۔ شدید گرمی اور درجہ حرارت میں اتار چڑھا نے فصل کی نشوونما کو متاثر کیا، جس سے کسانوں کو مالی نقصان کا خدشہ ہے ۔مارکیٹ میں اس وقت تربوز کی قیمت 1200 روپے فی من تک جا پہنچی ہے ، جس سے وقتی طور پر کاشتکاروں کو کچھ ریلیف ضرور ملا ہے ، لیکن پیداوار میں کمی کے باعث مجموعی آمدنی میں کمی کا سامنا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں