لاہور (بیوروچیف) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے کے تمام دیہات کی ترقی کے لیے اپنا گائوں پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ پروگرام کے تحت ہر گائوں کی ترقی کی ذمہ داری وہاں کے مکینوں کو دینے کی تیاری کر لی گئی۔پروگرام کے تحت دیہات میں پکی گلیاں تعمیر کی جائیں گی، ڈرینج سسٹم بنایا جائے گا جبکہ گندے پانی کے نکاس کے لیے جوہڑ بھی تعمیر کیے جائیں گے۔ وزیراعلی نے دیہات میں سولر اسٹریٹ لائٹس لگانیکا بھی حکم دیدیا۔دیہات کے ترقیاتی منصوبے کوآپریٹو سوسائٹی ماڈل کے تحت مکمل کیے جائیں گے۔ پہلے مرحلے میں 485 دیہات میں ترقیاتی کاموں کے لیے کوآپریٹو سوسائٹیز قائم ہوں گی جبکہ دوسرے مرحلے میں مزید 1500دیہات میں سوسائٹیز تشکیل دی جائیں گی۔وزیراعلی مریم نواز نے اپنا گاں پروگرام کے آغاز کے لیے 44 دن کی ڈیڈ لائن مقرر کر دی۔ 29 سال بعد پنجاب میں کوآپریٹو سوسائٹیز پر عائد پابندی جزوی طور پر اٹھانے پر بھی اتفاق کیا گیا ہے۔کوآپریٹو سوسائٹیز کی نگرانی اسسٹنٹ کمشنر کی سربراہی میں پانچ رکنی تحصیل مانیٹرنگ کمیٹی کرے گی، جس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ بھی شامل ہوں گے۔ہر کوآپریٹو سوسائٹی کی پانچ رکنی مینجمنٹ کمیٹی بھی قائم کی جائے گی، جس میں صدر، نائب صدر، جنرل سیکرٹری، خزانچی اور ایگزیکٹو ممبر شامل ہوں گے۔وزیراعلی مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ ہر گاں کی ترقی گاں کے اپنے لوگوں کے ہاتھ میں دینا چاہتے ہیں۔ مکین کوآپریٹو سوسائٹی کے ذریعے ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں خود فیصلے کر سکیں گے۔




