تھیلیسیمیا کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ لمحہ فکریہ ہے ‘آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور

سرگودھا (بیوروچیف) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ پاکستان میں تھیلیسیمیا کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ لمحہ فکریہ ہے معصوم بچوں کی جان بچانے کے لیے سرگودھا سمیت ملک بھر میں بہترین طریقہ سے کام ہو رہا ہے مگر سیف لائف تھیلسیمیا سینٹر سرگودھا کی کارکردگی اس لیے مثالی ہے کہ یہ گزشتہ دو د ہا ئیو ں سے مریض بچوں کے لیے جس طرح جدوجہد کر رہے ہیں وہ قابل تحسین ہے اس وقت بھی اس سینٹر میں 300 سے زائد بچوں کو ہفتہ وار خون لگانیکا سلسلہ جاری ہے یہ ان بچوں سے پوچھیں جو اس کرب میں مبتلا ہیں اور اس سے زیادہ ان کے والدین جو کہ اپنے مریض بچوں کے لیے ہر 10 سے 15 دن بعد خون کی تبدیلی کے لیے سینٹر آتے ہیں انہیں کس قدر تکلیف ہوتی ہے اس کا اندازہ صاحب اولاد ہی لگا سکتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیف لائف تھلیسیمیا سینٹر سرگودھا کے سی او ڈاکٹر تنویر احمد سلہریا کو ان کی بہترین خدمات پر پنجاب پولیس کی جانب سے خصوصی ایوارڈ دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر تنویر احمد سلہریا جس طرح بے لوث انسانیت کی خدمت میں مصروف ہیں پنجاب پولیس اسے قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور آج کا یہ ایوارڈ نہ صرف ڈاکٹر تنویر احمد سلہریا کے لیے ہے بلکہ یہ اہل سرگودھا کے ان تمام لوگوں کے لیے ہے جو ان معصوم بچوں کی جان بچانے کے لیے خون کے عطیات کے ساتھ ساتھ اس سینٹر کو چلانے کے لیے مالی معاونت بھی کرتے ہیں ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا تھا کہ یہ کچھ چھوٹی بات نہیں ہے ۔کیونکہ خود اللہ تعالی فرماتا ہے کہ جس نے ایک انسان کی جان بچائی اس نے پوری انسانیت کی جان بچائی اللہ تعالی کو یہ عمل بڑا پسند ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں