3

تیز رفتار بس کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) نشاط آباد پل کے قریب تیز رفتار بس کی ٹکر لگنے سے موٹرسائیکل سوار نوجوان زندگی کی بازی ہار گیا، ملت ٹائون پولیس نے نعش تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی۔ بتایا جاتا ہے کہ محلہ شمس آباد گلی نمبر3 کا رہائشی 22سالہ علی حسن ولد نعیم موٹرسائیکل پر جا رہا تھا کہ جب وہ نشاط آباد پل کے قریب پہنچا تو عقب سے آنیوالی تیز رفتار بس کی ٹکر لگنے سے بری طرح زخمی ہو کر گر پڑا اور سر میں شدید چوٹ لگنے کے باعث موقع پر ہی زندگی کی بازی ہار گیا، حادثہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش کو قبضہ میں لیکر حادثے کے مرتکب بس ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں