بجلی و گیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ بند کی جائے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ایم ایس ایف کے راہنما کراسان خان ایڈووکیٹ کہا ہے کہسخت سردی میں بجلی و گیس کی غیر علانیہ لوڈشیڈنگ فوری بند کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ سرد موسم کی وجہ سے شہری موسمی بیماریوں کا شکار ہورہے ہیں ایسے میں بجلی و گیس کی عدم دستیابی ان کی مشکلات میں مزید اضافہ کا باعث بنی ہوئی ہے۔بجلی اور گیس کی عدم دستیابی سے لوگوں کے چولہے ٹھنڈے اور کاروبار تباہ ہورہے ہیں۔صبح و شام سوئی گیس کی بندش ، ہر گھنٹے بعد بجلی کی لوڈشیڈنگ اور بے تحاشہ یوٹیلیٹی بلز دینے کے باوجود شہری بجلی اور گیس کے لئے ترس رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی کے ستائے عوام کوئلہ اور لکڑی بھی مہنگے داموں ملنے پر دوہری پریشانی میں مبتلا ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں