جدید سفری سہولیات کیلئے پنجاب حکومت کا بڑا فیصلہ

لاہور (بیوروچیف) جدید سفری سہولیات کیلئے پنجاب حکومت نے بڑا فیصلہ کیا ہے، لاہورسمیت پنجاب بھر میں مزید پانچ سو الیکٹرک بسیں دسمبرکی بجائے ستمبر میں دوڑتی نظرآئیں گی۔ حکومت کی جانب سے مختلف غیرملکی کمپنیوں کے بجائے ایک ہی کمپنی سے معاہدے کا فیصلہ کیا گیا ہے کمپنی سے بسوں کی خریداری،آپریشنل اور مینٹیننس معاملات کا کنٹریکٹ کیا جائیگا،بسوں کے مینٹیننس وآپریشنل معاملات 12سال کے لیے واہ انڈسٹریز لمیٹڈ سنبھالے گی، بسوں کی فراہمی کے ساتھ کمپنی بس اڈوں کی تعمیر بھی کرے گی۔ واہ انڈسٹریز لمیٹڈ پہلے 80فیصد بسیں خرید ے کی جبکہ بقیہ 20فیصد فیصل آباد میں لوکل سطح پر تیارکی جائیں گی، مختلف کمپنیوں کے بجائے ایک ہی لوکل کمپنی کو ٹھیکہ دیں سے ایک ارب پانچ کروڑ سے زائد فنڈز کی بچت ہو گی، لاہور میں 248مزید بسیں سڑکوں پر چلائی جائیں گی، مزید 500بسیں راولپنڈی، فیصل آباد، ملتان، بہاولپور اور لاہور میں چلائی جائیں گی۔ راولپنڈی میں 63بسوں کی خریداری اور بس اڈے کی تیاری پر چھ ارب 22کروڑ لاگت آئیگی، فیصل آباد 86بسوں کی خریداری و بس اڈے کی تیاری پر 11ارب 85کروڑ لاگت آئیگی، ملتان میں 69بسوں کی خریداری و بس اڈے کی تیاری پر 7ارب 73 کروڑ لاگت آئیگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں