جعفر ایکسپریس کا واقعہ انتہائی افسوس ناک ہے

جڑانوالہ(نامہ نگار) مرکزی جمعیت اہلحدیث کے مرکزی رہنما چوہدری حبیب اللہ عطار نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ جعفر ایکسپریس کا واقعہ انتہائی افسوناک جسکی جتنی مذمت کی جائے کم ہے اور 100سے زائد مسافروں کو بازیاب کروائے پر اپنی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں ہمارے ملک کو دونوں اطراف سے گھیرنے کی کوشش کی جا رہی ہے دہشتگردوں کے ذریعے اور سوشل میڈیا کے ذریعے ہماری فورسز انٹرنل اور ایکسٹرنل دونوں محاذوں پر لڑ رہی ہے اور فورسز کے جوان اپنی قربانیاں پیش کر رہے ہیں آج ملک اس دہانے پر کھڑا ہے کہ جہاں اپنے پرائے کی پہچان کا وقت ہے ہمیں اپنی فورسز کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہونا ہو گا۔ آج سوشل میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا پر جو ملک اور فورسز کے خلاف زہر اگل رہے ہیں ان کو پہچاننے کا وقت ہے جو ہم کر سکتے ہیں وہ کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں