جمعیت علماء اسلام کے زیر اہتمام 27اپریل کو اسرائیل مردہ باد کا نفرنس ہوگی

سرگودھا (بیورو چیف) جمعیت علماء اسلام کے زیر اہتمام 27اپریل کو لاہور میں اسرائیل مردہ باد کانفرنس کا انعقاد کیا جارہا ہے جس میں مولانا فضل الرحمن خصوصی خطاب کرینگے یہ بات ضلعی امیر سرگودھا رائو عبدالقیوم اور جمعیت علماء اسلام پاکستان کے راہنما رائو ساجد محمود نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہی انہوں نے کہا کہ اسرائیل مردہ باد کانفرنس کا انعقاد سوئی ہوئی امت مسلمہ کو جگانے کیلئے ایک پیغام ہے اگر امت مسلمہ سوتی رہی تو مستقبل قریب میں فلسطین کے بعد کسی اور مسلم ملک کی باری آجائیگی کفار کی خواہش ہے کہ امت مسلمہ کو ایک ایک کرکے ذبح کیا جائے جس کا آغاز خبیث اسرائیل نے فلسطین سے کردیا ہے اگلی باری کس ملک کی ہوگی اس کیلئے ہمیں تیار رہنا ہوگا امت مسلمہ کے آپس کے اختلافات یہودیوں کو سہہ دے رہے ہیں اس لئے مولانا فضل الرحمن کی خواہش ہے کہ وہ امت مسلمہ کیلئے ایک پیغام بن کر انہیں اکٹھا کریں تاکہ آئندہ کسی بھی کافر کو کسی مسلمان کے خون سے ہولی کی جرات نہ ہو 27اپریل کو تمام پاکستانی اس مردہ اسرائیل ریلی میں شامل ہوکر اپنے جذبہ ایمانی کا ثبوت دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں