جم اس لئے جاتی ہوں تاکہ مزیدار کھانے کھا سکوں۔ ماریہ ملک

کراچی (شوبز نیوز) اداکارہ ماریہ ملک کا کہنا ہے کہ جم اس لیے جاتی ہوں تاکہ زیادہ مزیدار کھانے کھا سکوں۔نجی ٹی وی کے ڈرامہ سیریل دل ہی تو ہے اور شکوہ میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ ماریہ ملک نے حالیہ انٹرویو میں مختلف موضوعات پر اظہار خیال کیا۔میزبان نے سوال کیا کہ آپ کس طرح روزانہ جم جاتی ہیں، ڈسپلن کس طرح آتا ہے؟اداکارہ نے کہا کہ مجھے جم جانا اچھا لگتا ہے میں دو ڈھائی سال سے جم جارہی ہوں، اس سے پہلے کبھی کبھی جم جاتی تھی لیکن اب ایسا لگتا ہے کہ زندگی میں ایک صحت مند ایکٹویٹی ہونی چاہیے، اسکرین پر بھی فٹ نظر آنا ہوتا ہے۔ماریہ ملک نے کہا کہ مجھے کھانا ہے اور کیلوریز کم کرنا ہے، میری دماغی صحت بہت ضروری ہے اس لیے کوئی سمجھوتا نہیں کرتی۔انہوں نے کہا کہ ڈائٹ کرتی ہوں لیکن بیچ بیچ میں چینگ کرتی ہوں، پنجابی ہوں، کبھی پراٹھا کھا لیا اور کبھی کڑاہی کھا لی۔اداکارہ نے کہا کہ دل نہیں چاہ رہا ہوتا پھر بھی جم ٹرینر ایکسرسائز کرواتی ہیں اور کوئی بریک نہیں لینی دیتیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں