جنگلی حیات کے شکار پر پابندی

میانوالی(نامہ نگار)میانوالی کے نواحی علاقہ دائودخیل کا پھاڑی سلسلہ قدرتی معدنیات سے مالامال ہے، تو وہاں جنگلی حیات بھی اپنا ثانی نہیں رکھتیں جن میں اڑیال ہرن، سیاہ اور بھورے تیتر وہیں ملک کا نایاب پنجاب اڑیال جابہ پھاڑوں کو منفرد حسن ہے، جس کی نسل تیزی سے ناپید ہورہی ہے، حکومت پنجاب کی خصوصی ہدایت پر محکمہ وائلڈ لائف ضلع میانوالی کی جانب سے ان نایاب جنگلی حیات کو تحفظ دینے کیلئے ان کی باقاعدہ دیکھ بھال شروع کر رکھی اور ان کے شکار پر مکمل پابندی عائد ہے، محکمہ وائلڈ لائف ضلع میانوالی کے مطابق اگر کوئی غیر قانونی شکار کرتے ہوئے پکڑا گیا تو اس کے خلاف سخت ترین قانونی کارروائی عمل لائی جاتی ہے، اڑیال، ہرن، سیاہ اور بھورے تیتر اور خوبصورت جنگل حیات داد جیل کے پھاڑی سلسلہ کا حسین امتزاج ہے، دائودخیل سے دس، پندرہ کلومیٹر مشرق میں واقع علاقہ جابہ اپنے نایاب جنگلی حیات پنجاب اڑیال کیوجہ سے سے خصوصی پھچان رکھتا ہے، ہر سال ٹرافی ہنٹنگ کا انعقاد کیا جاتا ہے جس میں ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کی بڑی تعداد شریک ہوتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں