57

جڑی بوٹیوں کا بروقت انسداد گنے کی کی پیداوار میں بڑھوتری کا ضامن ہے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)فوجی فرٹیلائزر کمپنی لمیٹڈ کے زیراہتمام ایک مقامی ہوٹل میںگنے کی منافع بخش کاشت کے موضوع پر ایک سیمینار منعقد کیا گیا جس کی صدارت رانا ظفر حسین جنرل مینیجر کین رمضان شوگر مزنے کی جب کہ مہمان خصوصی ڈاکٹر محمد ظفر ڈائریکٹر شوگر کین ریسرچ انسٹیٹیوٹ تھے۔ اس پرو گرام میںمحکمہ زراعت اور زراعت سے متعلقہ دیگر ادارہ جات کے افسران کے علاوہ 200سے زائدکاشتکار حضرات نے شرکت کی۔ ڈاکٹرمحمد ظفر زرعی ترقیاتی ادارہ برائے کماد فیصل آبادنے کہا کہ ادارہ گنے کی جدید اقسام پر تحقیق کر رہا ہے اور ادارہ کے پاس بیماریوں کے خلاف مدافعت رکھنے والی اچھی پیداوار دینے والی جدید اقسام موجود ہیں۔ کاشتکار اچھی پیداوار کیلئے ہمیشہ گنے کی سفارش کردہ اقسام ہی کاشت کریں۔رانا ظفر حسین جنرل مینیجر کین رمضان شوگر ملزنے کہا کہ گنے کو چار فٹ پر کھیلیوں میں لگانے سے زیادہ پیداوار حاصل ہو تی ہے۔ گنے کو ہمیشہ دوائی لگا کر کاشت کریں تاکہ فصل کیڑوں اور بیماریوں کے حملہ سے محفوظ رہے۔ انہوں نے کہا کہ جڑی بوٹیوں کا بروقت انسداد گنے کی پیداوار میں بڑھوتری کا ضامن ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں