جیل میں دہرے قتل کے مجرم نے نے میری گردن پر استرا رکھ دیا تھا،سنجے دت

ممبئی (شوبز نیوز)بالی ووڈ کے سینئر اداکار اور معروف ایکشن ہیرو سنجے دت نے جیل میں اپنی قید کے زمانے کا تذکرہ کرتے ہوئے وہاں دہرے قتل کے مجرم سے ہونے والی مڈ بھیڑ پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس نے میری گردن پر استرا رکھ دیا تھا۔بھارتی ٹیلیویژن کے دی گریٹ انڈین کپل شو میں سنیل شیٹی کے ساتھ شریک 66سالہ سنجے دت نے مذکورہ بالا خوفناک تجربہ شیئر کیا، ان کے مطابق سالوں گزرنے کے باوجود وہ اب بھی اس واقعہ کے بارے میں سوچ کر ہل جاتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں