4

حارث رؤف کو ورلڈ کپ اسکواڈ میں ہونا چاہیے تھا

کراچی(سپورٹس نیوز)سابق پاکستانی فاسٹ بولر عمر گل نے کہا ہے کہ اگر میں سلیکٹر ہوتا تو حارث رؤف کو ٹی 20 ورلڈ کپ اسکواڈ میں ضرور شامل کرتا۔ایک انٹرویو میں سابق فاسٹ بولر عمر گل نے کہا کہ حارث رؤف کو شامل کرتے تو وہ آپ کے لے ایکس فیکٹر ہوسکتے تھے، ان کا پیس اچھا ہے وہ کسی بھی ٹیم آپ کو میچ جتوا سکتے ہیں۔ اس موقع پر سابق کرکٹر سلمان بٹ نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ حارث رؤف کو ٹیم میں ہونا چاہیے تھا کیونکہ وہ اور وسیم جونیئر 145 کی اسپیڈ سے بولنگ کرتے ہیں اور ایکس فیکٹر اس پیس کے ساتھ ہی آتا ہے اس کے نیچے کوئی ایکس فیکٹر نہیں ہوتا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کا فاسٹ بولنگ اٹیک پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ کوئی بھی بولر ایسا نہیں ہے کہ مخالف ٹیم سوچیں کہ اس کی بولنگ اسپیڈ اچھی ہے۔سلمان بٹ نے کہا کہ حارث رؤف بگ بیش لیگ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر ہیں کبھی کبھار ہم بڑی لیگ کی پرفارمنس کو نظر انداز کردیتے ہیں اور کبھی ٹی 10 کی پرفارمنس پر کھلاڑی کو ٹیم میں شامل کرلیتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں