حارث رئوف’ سفیان مقیم نے ڈیتھ اوور میں اچھی بائولنگ کی۔ سلمان آغا

لاڈرہل(سپورٹس نیوز) قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے کہا ہے حارث روف اورسفیان مقیم نے ڈیتھ اوورزمیں اچھی بولنگ کی،کریڈٹ دینا چاہیے،ہرسیریزمیں ایشیا کپ اورورلڈ کپ کو مدنظر رکھ کر تیاری کر رہے ہیں،ہمارا مین گول یہی ہے کہ ورلڈ کپ کیسے جیتنا ہے۔قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے ویسٹ انڈیرسیریزجیتے کے بعدگفتگو میں کہا ہمیں اوپنرز نے اچھا سٹارٹ دیا جس کے بعد بیٹسمینوں نے فنش بھی اچھا کیا،حارث رئوف اور سفیان مقیم نے ڈیتھ اوورز میں اچھی بولنگ کی کریڈٹ دینا چاہیے، صاحبزادہ فرحان اور صائم ایوب ہمیشہ ہمیں اچھا آغاز دیتے ہیں۔ مزید کہا اس کنڈیشن کے بعد دبئی جائیں گے توکافی فائدہ ہوگا،پیچزتینوں میچوں میں ایک استعمال ہوئی ہے لیکن آج پچ بہتر تھی،اندازہ تھا160یا170کریں گے توہم اس کو ڈیفینڈ کر سکتے ہیں،امید کرتا ہوں آگے بھی ایسے ہی کھیلتے رہیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں