حالات کے ستائے نوجوان نے زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کرلی

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر ) حالات کے ستائے نوجوان نے زہریلی گولیاں کھا کر خود کشی کر لی، ہسپتال انتظامیہ نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی، بتایا جاتا ہے کہ جڑانوالہ ڈھڈی والا کا23سالہ فیض ولد عبدالرشید مبینہ طور پر روزگار نہ ہونے کی وجہ سے پریشان تھا جس کی وجہ سے گھر والوں سے اکثر جھگڑا رہتا تھا، گذشتہ روز بھی کسی بات پر گھر والوں سے جھگڑا ہوا تو اس نے دل برداشتہ ہو کر گندم میں رکھنے والی گولیاں نگل لیں، حالت غیر ہونے پر اہل خانہ نے ہسپتال پہنچایا جہاں پر ڈاکٹروں نے اس کا معدہ واش کرتے ہوئے جان بچانے کی سر توڑ کوشش کی تاہم وہ دوران علاج زندگی کی بازی ہار گیا تو ہسپتال انتظامیہ نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں