کراچی (شوبز نیوز) پاکستانی ٹی وی کی سینئر اداکارہ حمیرا بانو اور سینئر اداکار عثمان پیر زادہ نے اپنی شادی کی افواہوں کی تردید کر دی۔حمیرا بانو نے اگست میں اپنی شادی کی خبر مداحوں کے ساتھ شیئر کی تھی، تاہم انہوں نے اپنے شوہر کا چہرہ سوشل میڈیا پر ظاہر نہیں کیا تھا، جس کے بعد ان کی شادی سے متعلق مختلف قیاس آرائیاں شروع ہو گئیں۔سوشل میڈیا کے متعدد پیجز پر یہ افواہ پھیلائی گئی کہ حمیرا بانو نے سینئر اداکار عثمان پیر زادہ سے شادی کر لی ہے اور عثمان پیر زادہ نے اپنی اہلیہ ثمینہ پیر زادہ کو طلاق دے دی ہے۔افواہوں کی وضاحت کے لیے عثمان پیر زادہ نے ایک پروگرام میں شرکت کی، جہاں انہوں نے ان خبروں کو مسترد کر دیا۔عثمان پیر زادہ کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا کے بارے میں صارفین مجھ سے زیادہ جانتے ہیں، تاہم میں صرف اتنا جانتا ہوں کہ میری ایک ہی اہلیہ ہیں اور میں دعا کرتا ہوں کہ وہ آئندہ 50 برس تک میری اہلیہ رہیں۔




