فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ایس ایچ او تھانہ کوتوالی نے جعلسازی کے ذریعے خاتون کا کروڑوں کا پلاٹ ہتھیانے والا ملزم گرفتار کر لیا۔ تفصیل کے مطابق سنت پورہ کی قیصرہ فردوس نے تھانہ کوتوالی میں مقدمہ درج کرواتے ہوئے بتایا کہ سنت پورہ گلی نمبر1 میں 7 مرلہ سے زائد پراپرٹی کا مالکہ ہوں اور مذکورہ پراپرٹی اپنے بیٹے یاسر غفور کے نام منتقل کی، مکان کرایہ پر عاصم منیر کو دیا تو انہوں نے ناجائز قبضہ کر لیا۔ 10 دسمبر 2024ء کو رینٹ کنٹرول جج نے قبضہ واپس دلوایا، دوران بیدخلی کرایہ دار نے دعویٰ کیا کہ وہ پراپرٹی خرید چکے ہیں جسکی تحقیق پر پتہ چلا کہ ملزم نے اپنے دیگر ساتھیوں اور وسیم نامی ایجنٹ سے سوچی سمجھی سازش کے تحت بیٹے کی ملکیتی کا جعلی اقرار نامہ تیار کر کے اڑھائی کروڑ ادا کرنا تحریر کیا۔ جعلی رسیدیں بھی بنا رکھی تھی۔ تاہم پولیس نے تفتیش پر مذکورہ ڈاکومنٹس جعلی ہونے پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا تو ایس ایچ او تھانہ کوتوالی ارسلان باری نے جعلی کاغذات تیار کر کے کروڑوں کی پراپرٹی ہتھیانے کے الزام میں ایجنٹ وسیم کو گرفتار کر کے بازپرس شروع کر دی۔




