خواتین کی رجسٹریشن کیلئے نادرا کی خصوصی مہم شروع

اسلام آباد (بیوروچیف) خواتین کی سہولت اور ان کی رجسٹریشن کے عمل کو مزید موثر بنانے کے لیے نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے ملک بھر میں خصوصی رجسٹریشن مہم شروع کر دی ہے۔ نادرا کی مہم 9 سے 13مارچ 2026تک جاری رہے گی جس کے دوران خواتین کو ترجیحی بنیادوں پر رجسٹریشن کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ خواتین کو قانونی شناخت فراہم کی جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں