خوشبو نے ارباز خان سے طلاق کی تصدیق کردی

لاہور (شوبز نیوز) شوبز کی معروف اداکارہ خوشبو خان نے شوہر ارباز خان سے طلاق کی تصدیق کردی۔اداکارہ خوشبو خان نے 2000 میں ارباز خان سے شادی کی اور ان کے دو بیٹے ہیں، کئی سالوں سے دونوں طلاق کی افواہوں کی وجہ سے سرخیوں میں رہے اور اب خوشبو نے اس کی تصدیق کردی ہے۔شوبز ویب سائٹ کے مطابق حالیہ گفتگو کے دوران خوشبو نے طلاق کی تصدیق کی ہے۔خوشبو نے کہا کہ ارباز میرے لیے سب کچھ تھا، اب میں دل سے روتی ہوں، لوگ دھوکا دینے والے ہیں، میں نے بہت کچھ کیا، جب مجھے اس کی ضرورت تھی وہ کبھی وہاں نہیں تھا، وہ بغیر کچھ کہے چلا گیا اور کبھی واپس نہیں آیا، لیکن اس کی یادیں میرے ساتھ رہتی ہیں، یہ ایک گہرا درد ہے، مجھے برسوں سے اسے دیکھنے کا موقع بھی نہیں ملا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ میں نے بیوی اور ماں کی حیثیت سے اپنے فرائض پوری لگن کے ساتھ نبھائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں