خیبرپختونخوا کے شہریوں کی سہیل آفریدی پر شدید تنقید

پشاور(بیوروچیف) پی ٹی آئی کی انتشاری سیاست سے تنگ خیبر پختونخوا کے شہریوں نے وزیراعلیٰ کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔شہریوں نے سیاسی احتجاج اور سڑکوں کی بندش پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا کے عوام کو مشکلات کے بجائے امن اور معمولات زندگی کی بحالی چاہیے۔شہریوں کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی والے صرف شر و فساد پھیلانے والے ہیں، امن لانے والے نہیں ہو سکتے، تحریک انصاف ایک شرپسند جماعت ہے جو صرف ملک میں شر اور فساد پھیلاتی ہے۔شہریوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی ملک اور ریاستی اداروں کے خلاف زہر اگل رہی ہے ایسا نہیں کرنا چاہیے، صوبے کے حالات ہمارے لیے ٹھیک کردیں، ہمیں عمران خان کی ضرورت نہیں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں