دربار ببل سائیں کا ٹرانسفارمر چوری

منڈی صادق گنج(نامہ نگار)دربار ببل سائیں کا ٹرانسفارمر چوری۔شہر کے گرد ونواح سے ٹرانسفارمرز کی کوائلز چوری ہونے کا سلسلہ سالوں سے جاری ہے آج تک ملزمان پکڑے نہ جا سکے۔صادقیہ کینال پر نصب واٹر سپلائیوں اور گردنواح کے دیہاتوں سے ٹرانسفارمرز چوری ہونے کا سلسلہ ایک بار پھر شروع ہو گیا گزشہ شب چور کونہ روڈ پر دربار ببل سائیں کا ٹرانسفارمر اتار کر اس سے لاکھوں روپے مالیت کی کوائلز چوری کر کے لے گئے جبکہ چند روز قبل بھی کونہ دیہات سے اسی طرح ایک ٹرانسفارمر سے قیمتی کوائلز نکال کر چوری کر کے لے گئے اسی طرح تین ماہ قبل بھی چور ایک ہی رات میں صادقیہ کینال پر نصب تین دیہاتوں کی واٹر سپلائیوں کے تین ٹرانسفارمرز سے کوائلز چوری کر کے لے گئے تھے شہریوں کا کہنا ہے کہ ٹرانسفارمرز کی چوری میں ملوث مافیا سالوں سے وارداتیں کر رہا ہے لیکن تاحال پولیس انہیں پکڑنے میں ناکام ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں