دشمن کا مقابلہ کرنے کیلئے دفاعی بجٹ میں اضافہ ناگزیر

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سابق چیئرمین آل پاکستان ٹیکسٹا ئل ملز ایسوسی ایشن ( اپپٹما) حافظ شیخ محمداصغر قادری نے کہا ہے کہ ملکی دفاع اور عوامی فلاح کیلئے موجودہ اقتصادی شرح نمو ناکافی ہے۔ بھارت جیسے مکار دشمن سے مقابلے کے لئے دفاعی بجٹ میں اضافہ ناگزیر ہو گیا ہے۔ انہوںنے کہا کہ وزیراعظم کے اعلان کے مطابق ملکی اکانومی کا سائز ایک ہزارارب ڈالر دالانہ کرنے کی ضرورت ہے جبکہ اس کے برعکس موجودہ مالی سال میںملک کی اکانومی کا سائز 411 ارب ڈالر ہئے عوام کو ریلیف اورروزگار کی فراہمی کے لئے صنعتی ترقی ناگزیر ہے موجودہ مالی سال میں شرح نمو متوقع ہدف سے ایک فیصد کم یعنی 6.2 فیصد رہنے کا امکان ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں