دنیا بھر کے مسلمان مظلوم فلسطینیوں کیساتھ کھڑے ہیں

صفدرآباد(نامہ نگار)سابق وائس چیئرمین میونسپل کمیٹی ڈاکٹر عبد المجید اختر نے کہا ہے کہ دنیا بھر کے مسلمان مظلوم فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑ ے ہیںاور ان کے حق میں دعا گو ہیں۔اسرائیلی سیاسی و عسکری قیادت عامی قوانین اور انسانی اقدار کی دھجیاںاڑانا معمول بنائے ہوئے ہے اب امت مسلمہ کو متحد ہو کر اسرائیلی جارحیت کا منہ تور جواب دینا ہو گا۔مظلوم فلسطینی عوام نے ہمت نہیں ہاری اور سروں پر کفن باندھ کر اسرائیلی مظالم کا ڈت کر مقابلہ کر رہے ہیں۔قبلہ اول کو یہودیوں سے آزاد کروانے کے لئے دنیا بھر کے مسلمان متحد ہو جائیں۔ڈیلی بزنس رپورٹ سے ایک ملاقات میںڈاکٹر عبد المجید اختر نے کہا کہ بعض عالمی طاقتوں نے اس اہم مسئلے کو حل کرنے کی بجائے اسرائیل کو فلسطین پر جارحیت مسلط کرنے پر مدد فراہم کی جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ۔مسلم حکمران متحد ہو کر فلسطینی عوام کو اسرائیل کی بربریت سے نجات دلوائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں