دنیا کو علم ہو چکا بھارت خطے میں دہشتگردی کا مرکز ہے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) سابق وزیرمملکت اورمسلم لیگ ن کے ڈویژنل صدرحاجی اکرم انصا ر ی نے کاہے کہ دنیاکوعلم ہوچکا ہے کہ بھارت خطے میں دہشت گردی کا مرکز اور محور ہے۔بلوچستان میں سکول کے طلباء پرحملہ صرف قابل مذمت نہیں قابل مرمت ہے۔ اگربھارت بازنہ آیاتو فیلڈ مارشل حافظ عاصم منیرکی قیادت میں اُسے پھر سبق سکھایاجائے گا ۔ معرکہ حق میں ہم نے بھارت کے گھناؤنے عزائم کو دیکھا ہے بھارت نے اپنے علاقے امرتسر سے میزائل فائر کیے بلکہ اس نے پاکستان کے علاقہ ننکانہ صاحب پربھی حملے کے لئے ڈرونز بھیجے پاکستان نے بھارتی ڈرونز کو گرایا۔اُنہوں نے کہاکہ سکھ یاتریوں سے پاکستان کے عوام محبت کرتے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں