دنیا کے بہترین نوجوان کرکٹرز میں 4 پاکستانی بھی شامل

کراچی(سپورٹس نیوز) کرکٹ کے معتبر رسالے وزڈن نے دنیا کے بہترین نوجوان کرکٹرز کی فہرست جاری کر دی جس میں 4 پاکستانی کھلاڑی بھی شامل ہیں۔وزڈن کی جانب سے دنیا بھر کے کرکٹ کھیلنے والے ممالک سے منتخب 40 نوجوان کرکٹرز کی فہرست جاری کی ہے۔ اس فہرست میں پاکستان کے چار کرکٹرز جگہ بنانے میں کامیاب رہے ہیں۔وزڈن کی جانب سے اس فہرست میں 23 سال سے کم عمر کرکٹرز کو ان کی کارکردگی کی بنیاد پر منتخب کیا گیا ہے اور یہ لسٹ 2019 کے بعد پہلی بار جاری کی گئی ہے، جس میں کھلاڑیوں کی موجودہ کارکردگی اور طویل مدتی صلاحیت کو مدنظر رکھا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں