دورہ نیوزی لینڈ میںقومی ٹیم کی کارکردگی باعث شرم ہے

سرگودھا(بیوروچیف)دورہ نیوزی لینڈ میں بھی قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کا سلسلہ جاری بیٹنگ کا فلاپ شو باعث شرم ہے۔کیویز کی سی ٹیم نے بیٹنگ بالنگ سمیت تمام شعبوں میں پاکستان ٹیم کو آٹ کلاس کردیا ٹی ٹونٹی کے بعد ون ڈے سیریز میں بھی قومی ٹیم کو عبرتناک شکست سے دو چار۔ان خیالات کا اظہار سرگودھا کہ معروف سماجی رہنما عبداللہ رفیق نے کیا انہوں نے کہا قومی ٹیم میں اپریشن کلین اپ ناگزیر ہوچکا ٹیم میں شامل بڑے بڑے نام بری طرح ناکام رہے بابر اعظم محمد رضوان شاہین افریدی کو ٹیم سے ڈراپ کرکے ڈومیسٹک کھیل کر کارکردگی دکھانے پر ٹیم میں واپس لائیں پوری ٹیم میں سلمان علی آغا کے علاوہ تمام کھلاڑی محض ریت کی دیوار ثابت ہوئے بابر اعظم بھی ہیرو کی بجائے زیرہ بن گئے ٹیم میں شامل نئے ثیلنٹ نے بھی مایوس کیا پلیئنگ الیون میں ایسے کھلاڑی شامل کئے گئے جن کی سکواڈ میں بھی جگہ نہی بنتی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں