دو درجاتی ٹیسٹ کرکٹ کی مخالفت بڑھنے لگی

لندن،کراچی (سپورٹس نیوز)ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں دو درجاتی ٹیسٹ کرکٹ کی مخالفت بڑھنے لگی، پاکستان، بنگلا دیش اور نیوزی لینڈ کے بعد انگلینڈ نے بھی مخالفت کر دی۔ انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رچرڈ تھامپسن نے دو درجاتی کرکٹ کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابھی دو درجاتی سسٹم سمیت بہت سارے آپشنز ہیں جنہیں دیکھنا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نہیں چاہیں گے کہ انگلینڈ ڈویژن ٹو میں جائے اور وہاں ہم آسٹریلیا اور بھارت سے نہ کھیلیں، ایسا کبھی نہیں ہو گا، ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں مزید بہتری ہو سکتی ہے۔رچرڈ تھامسن کا کہنا تھا کہ کچھ تبدیلیاں کر کے بہتر بنایاجائے، تو شاید ٹیسٹ کرکٹ کو دو درجوں میں تقسیم کرنے کی ضرورت نہ پڑے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں