دو گروپوں میں تصادم 4افراد لہولہان

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تھانہ ملت ٹائون کے علاقہ میں دوگروپوں میں فائرنگ’چار افراد زخمی۔ شمس آباد میں امین گروپ اور ساجد گروپ کے درمیاں تلخ کلامی شدید جھگڑے میں تبدیل ہو گئی۔ دونوں گروپوں کے درمیان شدید فائرنگ کا بتادلہ ہوا، گولیاں لگنے سے ساجد کا بیٹا حماد’ راہگیر عبداللہ اور وحید وغیرہ سمیت چار زخمی ہوئے۔ فائرنگ کرنیوالے ملزمان موقع سے فرار’ زخمی ہسپتال منتقل’ پولیس نے فائرنگ کرنیوالے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں