دپیکا اور رنویر کے ہاں دوسری بیٹی کی پیدائش

ممبئی (شوبز نیوز) بالی ووڈ کی مقبول جوڑی دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کے ہاں دوسری بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ دپیکا پڈوکون نے مداحوں کو بیٹی کی پیدائش کی خوشخبری سنائی جس کے بعد مداحوں کی جانب سے انہیں مبارکباد دی جارہی ہے۔انہوں نے پاں کے نشان کی تصویر شیئر کی جس پر ویلکم بے بی گرل لکھا ہے۔دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ نے 19 اپریل 2026 کو ایک مشترکہ انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے اپنے دوسرے بچے کی آمد کا اعلان کیا تھا۔حال ہی میں پہلی بیٹی دعا کی سالگرہ کے موقع پر دیپیکا اور رنویر نے ایک دلکش تصویر شیئر کی تھی اور کیپشن میں لکھا تھا کہ بے بی دعا اور ہمارے دل مزید بڑے ہو رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں