4

دہشتگردی نے وطن عزیز کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے کارکن محمد اسماعیل غوری نے کہا دہشت گردی و انتہا پسندی نے ملک وقوم کو ناقابل تلافی نقصان پنچایا ہے مساجد و مدارس اور امام بارگاہوں پر حملے کرنیوالے ہمسایہ ممالک کی آشیر باد سے پاکستان کو کمزور کرنے کی گھنانی سازشو ں میں مصروف ہیں ان کا کوئی دین و مذہب نہیں ۔ یہ درندگی کی انتہا ہے اس وقت پوری قوم رنجیدہ و غمگین ہے ۔ عبادت گاہوں کو نشانہ بنانیوالے دین و دنیا اور انسانیت سے بھی عاری ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سالمیت سے کھیلنے والے درندوں کا قلع و قمع کرنا پوری قوم کی آواز ہے ۔ اس سلسلہ میں پاک فوج و دیگر سیکورٹی فورسز نے ناقابل فراموش کردار ادا کیا ہے اور کرتی رہے گی پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور اپنے مکمل تعاون کا یقین دلاتی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں